استاد کی عزت

Posted on at



آؤ ، تمہیں بتلاؤں میں استاد کا رتبہ
سرکار نے ہے اس کو دیا باپ کا درجہ


استاد ہی جینے کے ہمیں ڈھنگ سکھاۓ
انساں کو صحیح معنوں میں انسان بناۓ


جو لوگ کہ استاد کی عزت نہیں کرتے
دنیا میں ہمیشہ ہیں وہ ناکام ہی رہتے


تم پیش نظر رکھو یہ اسلام کی تعلیم
واجب ہے مسلمان پہ استاد کی تعظیم


استاد کی تعظیم پہ خالق ہے بڑا خوش
اس کام سے ہوتے ہیں محبوب خدا خوش


استاد وہ ڈھونڈو جو ہو صاحب کردار
نہ کہ وہ خود ہو برائی میں گرفتار


استاد کے ہر حکم کی تعمیل کرو تم
بتلاۓ ہوۓ کام کی تعمیل کرو تم


حاصل کرو علم جو ، اسے عام بھی کرنا
استاد کا روشن یہاں تم نام بھی کرنا



About the author

Zohaib_Shami

I am here for writing and reading because it is my hobby

Subscribe 0
160