بٹ لینڈرز چندہ دیتا ہے. آپ بھی دے سکتے ہیں!
بٹ لینڈرز کافی وقت سے عورتوں کی تعلیم اور ڈیجیٹل تعلیم پر مدد فراہم کرتا رہا ہے. اپنے پلیٹ فارم سے بٹ لینڈرز طالبات کو اپنے خیالات کا تبادلہ، بات چیت اور مواد شایع کرنے پر ان کو پیسے بھی دے رہا ہے.
آج سے بٹ لینڈرز اپنے استعمال کنندگان کو دوسروں کی مدد کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے. اب آپ اپنی کمائی کا کچھ حصہ چندہ لینے والی تنظیموں کو دے کر ان کی مدد کر سکتے ہیں.
اگر آپ چندہ دینا چاہیں تو آن لائن شاپ پر جائیں اور "چیرٹی" والے حصے پر چلے جائیں. اس وقت آپ وومن اننکس فاؤنڈیشن کی مدد کر سکتے ہیں جو کہ خواتین کو خود مختار بنانے اور ان کے لیے ڈیجیٹل تعلیم کا بندوبست کر رہا ہے. مزید چندہ تنظیمیں جلد آ رہی ہیں.
ان چندہ تنظیموں کی جانب سے ہم آپ کی امداد پر آپ کے مشکور ہیں!