ٹماٹر ایک خوش زائقہ اور خوش رنگ مشہور سبزی ہے جسکو پکا کر اور بغیر پکائے بھی کھایا جاتا ہے اس کا رنگ جتنا زیادہ سرخ ہو گا اتنا زیادہ خوش ذائقہ ہو گا اس میں حیاتیں ا۔ ب۔ ج کافی مقدار میں پایا جاتا ہے اس میں پانی فاسفوس پروٹین فولاد بھی پایا جاتا ہے ۔
ٹماٹر کا رس بہت فائدہ مند ہوتا ہے یہ کھانے کو ہضم کرتا ہے قبض کشا ہے اور رکٹس ایک بیماری ہے جسمیں استمال کرایا جاتا ہے صبح خالی پیٹ کھانا ہزار دواؤں سے بہتر ہے پاکستان میں اس کی فارمنگ کی طرف بہت توجہ دی جا رہی ہے لوگ اسکی اوٹ سیزن فارمنگ بھی کر رہے ہیں ۔
ٹماٹر کا پودا ہوتا ہے جسے ھم باآسانی گھر بھی لگا سکتے ہیں زمین میں لگایا جائے تو زیادہ بہتر ہے لیکن زمین مہیا نہ ہو تو بڑے سائز کے گملے میں بھی لگا سکتے ہیں جس قدر ممکن ہو دھوپ اورہوا میں رکھیں ٹماٹرکا بیج بونے کے بعد دس ہفتے میں ٹماٹر پک کر تیار ہو جاتا ہے ۔
ٹماٹر کی فامنگ فروری میں کی جاتی ہے۔