رشوت ایک مرض ہے حصہ سوئم

Posted on at


آج کل تو انصاف کے شعبہ میں بھی رشوت کھلے عام لی جاتی ہے۔ اور فیصلے سچ اور جھوٹ کی بنا پر نہیں کیے جاتے بلکہ پارٹی کے حساب ہے کیے جاتے ہیں کہ کون سی پارٹی زیادہ رشوت دے گی اور کون سی کم اور پھر فیصلہ زیادہ رشوت دینے والی پارٹی کے حق میں کیا جاتا ہے۔ اور غریب لوگ جو اپنے معاملات سے تنگ آکر اگر انصاف پانے کے لیے عدالت کا رخ کرتے ہیں تو منہ کی کھاتے ہیں اور ان کو اس قدر ذلیل و خوار کیا جاتا ہے کہ وہ تنگ آکر خود ہی کیس چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔


 



 


محکمہ مال کا شعبہ جو رشوت خوری میں کسی سے کم نہیں۔ یہ لوگ معمولی رقم کی خاطر لوگوں کی کڑوڑوں کی جائیداد کے ثبوت ملکیت میں تحریری طور پر الفاظ میں خرابی کر کے ان کو ذلیل و خوار کرتے ہیں۔


 



 


آج کل سڑکوں پر ٹریفک پولیس والے رشوت لیتے ہوئے عام نظر آتے ہیں۔ وہ عام عوام کو تنگ کرتے ہیں اور کوئی مسلہ اور خلاف قانون بات نہ بھی ہو تو وہ پھر بھی عوام کو تنگ کرتے ہیں اور رشوت بٹورتے ہیں۔


 



 


آج کل ہر شعبہ جات میں یہ کام عام ہے لوگوں کو پیسوں نے اس قدر اندھا کر دیا ہے کہ وہ ہلال اور حرام کا فرق تک بھول گئے ہیں اور اپنا ایمان منٹوں میں بیچ ڈالتے ہیں۔


 



 


خدارا اس تیزی سے بڑھتی ہوئی برائی کو معاشرے سے ختم کیا جائے اور اپنی سوچوں کو بدلہ جائے تاکہ ملک میں سے بد امنی ختم کی جاسکے اور ملک خوشحال ہو۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160