موبائل فون کے غلط استعمال حصہ اول

Posted on at


موبائل ایک جدید اور اعلیٰ ایجاد ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس ایجاد میں کافی ترقی ہوتی گئی اور آج موبائل نے اس حد تک ترقی کر لی ہے کہ وہ ایک کمپیوٹر کا کام با آسانی انجام دے سکتا ہے۔ اگر موبائل کا استعمال درست ہو تو یہ ایک بہترین ایجاد ہے لیکن اس کا غلط استعمال خطرناک حد کت نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔


 



 


سب سے بڑا اور سب سے خطرناک نقصان اس کا یہ ہے کہ اس سے مختلف قسم کی وارداتیں انجام دی جا رہی ہیں اور بم دھماکے کیے جا رہے ہیں۔ اس کے ذریعے بم دھماکوں اور مختلف قسم کی وارداتوں کی پلینگ بھی کی جاتی ہے۔ اور وارداتوں کے دوران ایک دوسرے کو الرٹ بھی کیا جاتا ہے۔ یہ تمام چیزیں کسی بھی ملک و قوم کی بربادی کے لیے کافی ہیں۔


 



 


بچوں کے لیے موبائل فون کا استعمال بہت غلط ہے لیکن آج کل آپ کو ہر بچے کے ہاتھ میں موبائل نظر آئے گا بچے تو چلو بچے ہوتے ہیں لیکن آج کل کے ماں باپ بھی اس بات کو نہیں سمجھتے اور بچوں کے پاس موبائل ہونے کو اپنا سٹینڈرڈ سمجتے ہیں اور پھر جب کوئی حادثہ واقع ہوتا ہے تو پھر بعد میں روتے ہیں۔ کیونکہ بچے صرف اس سے غلط راستے پر چلتے ہیں کئی ایسے واقعات سامنے آئیں ہیں کہ لڑکا اور لڑکی فون کے ذریعے ایک دوسرے کے دوست تھے اور پھر وہ ایک دوسرے کے ساتھ بھاگ گئے یہ بات ماں باپ دونوں کے لیے بہت بڑی پریشانی ہوتی ہےَ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


 



 


جاری ہے



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160