کیا حیوان بیماریوں کا کھوج لگا سکتے ہیں ؟ ؟
برطانوی خاتون وینڈی ہمفریز جن کی عمر ٥٢ برس ہے اور وہ دو بچوں کی ماں ہیں، اس سوال کا جواب ہاں میں دیتی ہیں
وہ بتاتی ہیں کہ جب رات کو کام کاج سے فارغ ہو کر وہ صوفے پر آرام کی نیت سے لیٹتی تھیں تو دس ماہ کا بلی کا بچہ ، جس کا نام انہوں نے فج رکھا تھا، ان کے قریب آ کر انکے دائیں پستان پر پنجہ مارتا تھا. یہ حرکت وہ تقریباً ہر رات کو کرتا تھا، جس کی وجہ سے ان کے پستان میں نیل پڑ گیا تھا اور انھیں تکلیف ہونے لگی تھی. انہوں نے ڈاکٹر سے رابطہ کر کے اسے بتایا کہ وہ اپنے دائیں پستان کا چیک اپ کرانا چاہتی ہیں
جب ڈاکٹر نے انکے دائیں پستان کا چیک اپ کیا تو اس میں چھوٹی سے گلٹی پائی. یہ سرطانی گلٹی تھی. اگر اس ابتدائی مرحلے پر اسکا پتا نہ چلتا تو وینڈی کی موت واقع ہو سکتی تھی
چند روز کے بعد آپریشن کے ذریعے اس گلٹی کو کاٹ کر علیحدہ کر دیا گیا اور اس طرح وینڈی کی جان بچ گئی، مگر وہ اس کے لیے اپنی فیملی ڈاکٹر کی بجاۓ اپنی پیاری بلی فج کی شکرگزار ہیں، جس کی چھٹی حس کی بناء پر ان کی جان بچ گئی
ایک جدید تحقیق کے مطابق جرمنی اور جاپان میں کتوں کے ذریعے سے سرطان کا کھوج لگایا جا رہا ہے. کتے مریضوں کو سونگھ کر سرطان کا کھوج لگا لیتے ہیں، لیکن پہلی بار یہ کارنامہ ایک بلی نے سرانجام دیا ہے، جو واقعی قابل تحسین ہے