جب آمدنی قلیل ھو تو اسے عقلمندی سے استعمال کرنے کی اہمیت بڑھ جاتی ھے۔ بہت تھوڑے پیسوں میں زیادہ وٹامنز، پروٹینز اور منرلز حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ مگر اس کے لئے آپ کو پھل سبزیوں اور دوسری تمام غذاؤں کی افادیت کا علم ھونا بہت ضروری ھے۔
پھل سبزیاں،اناج ،دودھ وغیرہ بہترین غذائیت سے بھر پور چیزیں ہیں اور یہ کم پیسوں میں جسم کوبہترین طاقت اور غذائیت فراھم کرتے ہیں۔
پھل اور سبزیاں استعمال کرنے کا بہترین وقت ان کے پودے سے اترنے کے فوراً بعد کا ھے کیونکہ اس
وقت وہ تازہ اور غذائیت سے بھر پور ہوتی ہیں۔ اگر سبزیاں توڑنے کے دیر بعد استعمال کرنا ھوں توانکو
ٹھنڈی اور تاریک جگہ پر رکھیں تاکہ ان کے وٹامنز ضائع نہ ھوں۔
سبزیوں کو ان کے اپنے پانی میں پکنے دیں۔ عام پانی کا استعمال کم سے کم کریں تاکہ ان کی غذائیت ضائع نہ ھو۔
پروٹین والی غذاؤں میں ہر طرح کی غذائیں شامل ہوتی ہیں مثلا پھلیاں، دالیں اور مٹر وغیرہ۔ عام طور پر
یہ کہا جاتا ہے کہ پھلیوں میں اگر کو نپلیں نکل آئیں تو یہ ٹھیک نہیں ہوتیں۔
لیکن یہ بالکل غلط ہے پھلیوں میں کونپلیں پھوٹنے سے ان میں وٹامنز کی مقدار بڑھ جاتی ھے۔ دل، گردہ، کلیجی، گوشت کے مقابلے میں کافی سستے ملتے ہیں۔ ان میں بھی پروٹین اور وٹامنز کی کافی مقدار
موجود ھوتی ھے۔ غذائیت میں یہ گوشت کے برابر ھی ھوتے ہیں۔
دودھ اوردودھ سے بنی دوسری اشیاء میں جسم کی نشوونما کرنے والے اجزاءکی خاصی مقدار پائی جاتی ھے۔ سبز پتوں والی سبزیاں، پنیر، تل اور پھلیوں میں کیلشیم کی خاصی مقدار پائی جاتی ھے۔
اگر آپ کھانا کھاتے ھوئے زیادہ چکنائی والی غذاؤں کا خیال نہیں کریں گے تو آپ کا وزن بڑھ جائے گا۔ یہی نہیں بلکہ اس سے بہت سی بیماریاں بھی لگتی ہیں۔ مثلاً بلڈ پریشر، دل کے امراض، پتے میں پتھری
وغیرہ۔ وزن بڑھنے سے جوڑوں کا درد بھی ھو سکتا ھے۔