شیر خوار بچوں کی خفاظت کے لیے گھریلو ٹوٹکے
اکثر دیکھا گیا ہے کہ نیو بوب بے بی روتا ہے تو ہم یہی کہتے ہیں کہ بچہ پتہ نہیں کیوں رو رہا ہے اسے کیا ہے یاد رکھیں بچہ کسی وجہ سے روتا ہے سو دھیان دیں کہ یہ کس وجہ سے رو رہا ہے اس کی کچھ وجہ ہم نے آپ کو نیچے دی ہیں اگر یہ ہیں تو کچھ گھریلو ٹوٹکے ہیں جن کو اپنا کر آپ اپنے بچے کی نگہداشت اچھے سے کر سکتی ہیں۔
قبض ۔
اگر بچے کو قبض ہے تو بچے کو عرق گلاب پلائیں اس سے اس کی قبض دور ہو جائے گی۔
۲۔ بچے کے پیٹ پر زیتون کا تیل ملنے سے اس کی قبض دور ہو جاتی ہے۔
۳۔ بچے کے پیٹ پر ارنڈ کا تیل ملنے سے اس کی قبض ٹھیک ہو گی اگر ایک دو قطرے دودھ میں لما کر پلا دیں تو پھر بھی کوئی خرج نہیں۔
گیس۔
اگر بچے کے پیٹ میں بہت زیادہ گیس ہو تو دودھ یا پانی میں تھوڑی سی سونف ملا کر پکا لیں اور اسے ٹھنڈا کر کے پلانے سے اسے گیس کی شکایت نہیں ہو گی۔
۲۔ بچے کے پیٹ کو ناف کے نیچے ہلکا ہلکا ملنے نے اس کو سکون ملتا ہے اور گیس خارج ہوتی ہے لیکن دھیان رکھیں کہ اس کہ ناف کو کوئی مسلہ نہ ہو آپ کا سخت ہاتھ اس کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔
اکثر نیو بون بے بی کی آنکھیں خراب ہو جاتی ہیں اس کے لیے تھوڑی تھوڑی دیر بعد ان کی آنکھوں میں عرق گلاب ڈالنے سے ان کی آنکھیں جلدی صاف ہو جاتی ہیں۔
بچوں کو نہلانے سے پہلے کوشش کرنی چائیے کہ انہیں زیتوں کے تیل سے اچھی طرح مالش کرنی چائیے اگر زیتون کا تیل نہ ہو تو سرسوں کے تیل کا استعمال بھی کر سکتے ہیں آج کل ایسا ہوتا ہے کہ مائیں اچھے سے اچھا لوشن یا کریمیں یا تیل استعمال کرتی ہیں ان میں کیمیکل ہوتے ہیں جو بچے کو پریشان بھی کر سکتے ہیں۔
اگر فیڈر کی ضرورت ہے تو ہمیشہ فیڈر دھو کر استعمال کریں اکثر دیکھا گیا ہے کہ مائیں زیادہ کام کی وجہ سے فیڈر گرم پانی سے دھو لیتی ہیں اس سے بھی بچے کو بیماریاں لگنے کا خدشہ ہوتا ہے۔