امت مسلمہ کو اس وقت جن مشکلات کا سامنا ہے اسے مختلف حوالوں سے دیکھا جا سکتاہے مسلم امہ کو سیاسی ،داخلی ،خارجی ،معاشی،تعلیمی و تکنیکی،دفائی و عسکری ،تہذیبی و ثقافتی ،سائنسی وابلاغی مشکلات درپیش ہیں حالات کا تجزیہ کیا جائے تو سیاسی پہلوسے اس کی صورتحال یہ ہے کہ ساٹھ کے لگ بھگ مسلم ممالک دنیا کے نقشے پر موجود ہیں جو باقاعدہ آزاد ممالک کہلاتے ہیںاور قوت واقتدار سے بہرہ ور سمجھے جاتے ہیںلیکن وہ عالمی سطح پر انفرادی یا اجتماعی طور پر کسی مسئلے پر کوئی بھی موثر کردار ادا کر نے کی پوزیشن میں نہیں ہیںان کی ایک عالمی تنظیم بھی اسلامی سربراہی کانفرنس (او آئی سی)کے عنوان سے کام کر رہی ہے لیکن امت مسلمہ کو درپیش عالمی مسائل یا اجتماعی معاملات میں ایک قرارداد پاس کرنے اور کسی ڈھیلے ڈھالے موقف کا اظہار کردینے کے سوا کچھ بھی اس کے بس میں نہیں ہے اقوام عالم کے مشترکہ فورم اقوام متحدہ میں ساٹھ کے لگ بھگ کا یہ گروپ بلکل بے دست و پا ہے تمام معاملات کا کنٹرول سلامتی کونسل کے پاس ہے اور اس میں بھی اصل قوت اور پاور (ویٹو پاور) رکھنے والے پانچ ممالک کے ہاتھ میں ہے اور عملا صورت حال یہ ہے کہ جس مسئلے پر یہ پانچ ممالک متفق ہو جائیں وہی دنیا کی تقدیر کا فیصلہ بن جاتا ہے اور جس معاملے میں ان میں سے کوئی ایک بھی ناراض ہو تو ان میں سے کسی قسم کی پیش رفت ناکام ہو کر رہ جاتی ہے پوری دنیا ان کے رحم و کر م پر ہے اور ان میں سے کوئی بھی اسلامی ملک نہیں مسلم ممالک کی داخلی صورت حال یہ ہے کہ اکا دکا کوئی مسلم ملک بیرونی مداخلت سے محفوظ ہو گا ورنہ مسلم ممالک کی داخلی پالیسیاں بھی عالمی طاقت کی مداخلت کا شکار ہیں معاشرتی اور اخلاقی منظریہ ہے کہ کرپشن کا بددیانتی ،نااہلی ،کامچوروں،منافقت ،حرام خوری اور ایک دوسرے ممالک کے ٹانگیں کھینچنے کی نفسیات نے ہر طرف اور ہر سطح پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں ہماری آج سب سے بڑی ضرورت حالات کا صحیح ادراک کرنے اور اپنے اردگرد کے ماحول کو پوری طرح سمجھنے کی ہے جو گلوبلائیزیشن کے اس دور میں پورے کرہ ارض کا احاطہ کیے ہے اگر اس میدان کو صحیح طریقے سے سمبھال کے امت مسلمہ میں فکر بیداری اور صورت حال کے صحیح ادراک کا ماحول پیدا کیا جاسکے تو دیگر تمام شعبوں میں بھی اصلاح و احوال کی عملی صورتیں سامنے آسکتی ہیںاور یہ کام عملی مراکز کے کرانے کا ہے دینی حلقوں کے کرانے کا ہے خدا کرے کہ ہم آج کے حالات میںاپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح سمجھ کر انہیں صحیح طور پر بروقت ادا کر سکیں(آمین)
For More stuff visit my Bitlander's Page
Or Add me on Facebook