لاہور ہال روڑ حصہ سوئم
جب آپ اسامہ سینٹر سے تھوڑاآگے جائیں گےتو بائیں سائیڈپر گلی میں ایک بازارہے اس بازارمیں داخل ہوتے ہی بائیں طرفایک چھوٹی سی دوکان ہے اسدوکان پرآپ کرہے قسم کابرائنڈڈچارجر ملے گابرائنڈڈکا مطلب[باہر کااستعمال شدہ چارجر ہے جیسے لیب ٹوپ۔موبائل چارجر۔ویڈیوگیم چارجراس طرح کے مختلف ڈیواز کے چارجرز مل جائیں گے اصل میں برائنڈڈ چارجز ہوتےتو استعمال شدہ ہیں لیکن ہمارے ادھرجو چائنہ کی اورمختلف چیزیں ملتی ہیں ان سے کوالٹی مہں بہتر ہوتی ہیں۔
ادھرسے دوراستے جاتے ہیں ایک سیدھااور دوسرا بائیں طرف سیدھےراستے پر آپ جائیں گے تو آپ کوسولر سسٹم کا ساراسامان ملے گا جیسے سولر پینل۔چارجرکنڑولر۔کنورٹر۔موبائل کاسولر چارجر وغیرہ پواسمیں دو تین طرح کے سولرپینل ہوتے ہیں ایک تو چائنہ کے اوردوسرےجرمن۔فرانس وغیرہ کے ہوتے ہیں جو چائنہ کا ۱۵۰ وارڈ کا سولر پینل ہے وہ آپ کوتقریباساڈھے۳ امپئیر بجلی دیتاہے اورصرف دھوپ میں ہی کام کرتاہے اسطرح جو جرمن وغیرہ کے پینل ہیں وہ ۱۵۰ وارڈکاپینل ۷امپئیر بجلی دیتاہے دھوپ میں بھی کلام کرتاہے اورچاند کی روشنی میں بھی کام کرتاہےاسلیے یہ چائنہ والے سے کوالٹی میں بہت بہترہے۔
ادھر کچھ دوکانوں پرآپ کو۱۲ والٹ کے پنکھے بھی مل جائیں گے جو آپ ڈریکٹ سولر پینل پر چلاسکتے ہیں اس کے درمیان نہ توآپ کو بیٹری لگانے کی ضرورت ہے نہ ہی چارج کنٹرولر اور نہ ہی کنورٹر ان میں کچھ نئے پنکھے ہوتے ہیں اور کچھ پرانی یعنی استعمال شدہ موٹرز سے تیار کیے جاتے ہیں یہ موٹریں عموما گاڑیوں میں سے نکلتی ہیں ان کو پر اور جنگلا لگا کر تیار کیا جاتا ہےاور ادھر کچھ تاروں کی بھی دوکانیں ہیں جہاں سے آپ کو سولر پینل کے استعمال کے لیے اچھی تاریں مل جائیں گی۔
اب جو بائیں طرف کا راستہ ہے اس کے بارے میں بتاتے ہیں اسراستے پے آگے جائیں گے تو بیٹری کی دوکانیں ہیں یہاں پر آپ کو چھوٹی بڑی ڈرائی بیٹریز ملیں گی اور ادھر پر آپ کر دوکانوں پر ہر قسم کی کمپیوٹر کیبل مل جائیں گی ادھر ریڈیو۔ٹی وی۔ڈی وی ڈیز اور اس طرح کے استعمال کی مختلف الیکڑونک کی چیزوں کر رپئیر کرنے کا سامان جیسے کاویا۔شولڈرز۔چھوٹے چھوٹے آئی سی وغیرہ مختلف قسم کے الیکڑونک بورڈ اور بہت سا چھوٹا چھوٹا سامان جو بیان نہیں کیا جا سکتا ملے گا۔