عربین چکن رائس

Posted on at



اجزا۔۔۔۔۔


چکن لیگ پیس دو عدد



چکن بریسٹ دو عدد


چاول دو پیالی



پیاز دو عدد



گھی ایک پیالی



سفید سرکہ دو کھانے کے چمچے



ہری مرچیں چار عدد



نمک حسب ذائقہ



چھوٹی الائچی چھ عدد کچل لیں



دہی ایک پیالی



بادام دس عدد ابلے ہوئے



لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ


کشمش ایک پیالی



ترکیب۔۔۔۔۔


چکن لیگ پیس اور چکن بریسٹ کے دو دو ٹکڑے کرلیں۔ چاولوں کو دھو کر بھگو دیں۔ پیاز کو باریک کتریں اور ایک بڑی پتیلی میں گھی گرم کرکے فرائی کریں، جب سنہری ہو جائے تو نکال لیں۔


اب اسی گھی میں چکن کے ٹکڑے ڈالیں اور پانی خشک ہونے تک انہیں بھون لیں۔ پھر اس میں سفید سرکہ، لہسن ادرک پیسٹ، نمک، ہری مرچیں اور دہی ڈال کر خوب اچھی طرح بھون لیں۔ اس کے بعد کشمش اور بادام شامل کریں اور دوبارہ ہلکا سا بھون لیں۔ پھر دو سے تین پیالی پانی اور چاول شامل کریں اور پکنے دیں۔


جب ابال آجائے اور پانی قدرے خشک ہو جائے تو دم پر رکھ دیں۔ بھاپ اوپر آجائے تو سمجھ لیں کہ مزیدار چاول تیار ہیں۔ ڈش میں نکال کر اوپر سے تلی ہوئی پیاز ڈالیں اور پیش کریں۔  



160