اجزا۔۔۔۔۔
مٹن ایک کلو درمیانے سائز کی بوٹیاں بنالیں
پیاز دو عدد باریک کاٹ لیں
لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچیں چھ عدد پیس لیں
دہی آدھا کلو پھینٹ لیں
لال مرچ پائوڈر ایک چائے کا چمچہ
کالی مرچ پائوڈر آدھا چائے کا چمچہ
ہلدی پائوڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچہ
لونگیں آٹھ عدد
سبز الائچی چار عدد
آئل دو تہائی کپ
ایک سے دو لیموں کا رس
نمک حسب ذائقہ
کالا زیرہ ایک چائے کا چمچہ
ترکیب۔۔۔۔۔۔
گوشت کو دھو کر اس میں پانی اور نمک ملائیں اور اتنا پکائیں کہ یہ پوری طرح سے نہ گلنے پائے بلکہ اس میں تھوڑی سی کسر باقی رہ جائے۔ اب ایک مٹی کی ہانڈی میں تیل گرم کریں اور اس میں کالا زیرہ، لونگیں اور سبز الائچی ڈال کر کڑ کڑائیں۔ پھر اس میں پیاز شامل کریں اور ہلکی بادامی کرلیں۔
اب لہسن، ادرک پیسٹ، پسی ہوئی ہری مرچیں، لال مرچ پائوڈر اور ہلدی پائوڈر شامل کریں اور اس کو ایک سے دو منٹ تک بھون لیں۔ اب گوشت شامل کرکے اتنا بھونیں کہ پانی بلکل خشک ہوجائے اور آخر میں پھینٹا ہوا دہی ملا کر اتنا پکائیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے اور آئل اوپر آجائے اوپر سے لیموں کا رس چھڑک کر روٹی یا چاول کے ہمراہ پیش کریں۔