جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ خودکشی اسلام میں حرام ہے بہت سے لوگ اپنی زندگی سے تنگ آ کر خودکشی کر لیتے ہیں لیکن اس کا انجام دنیا اور آخرت میں بھی برا ہی ہوتا ہے
آج ہمارے محلے میں ایک نوجوان نے خودکشی کی جس کا مجھے بہت دکھ ہوا .لیکن آپ خود سوچیں کیا اس نے اچھا کیا ،بلکل بھی نہیں بلکہ اس نے اپنی دنیا اور آخرت کو خراب کی ہے
دنیا کی خرابی ایسے کہ جب کوئی بھی شخص اس قسم کا کام کرتا ہے تو دنیا والے اسے اچھا نہیں کہتے اور آخرت اس وجہ سے مرنے کے بعد انسان کو قبر کا عذاب بھی ہو گا اور اسی طرح خودکشی کرتا رہےگا جب تک کہ قیامت نہیں آ جاتی
میری آپ سب سے یہی گزارش ہے کہ حالات چاہے جیسے بھی مشکل ہو جائیں ایسے قدم ہرگز نہ اٹھائیں جس سے کہ آپ کی دنیا اور آخرت خراب ہو
امید کرتا ہوں کہ آپ میرے اس آرٹیکل کو ضرور پڑھیں گے اور اس پر عمل بھی کرینگے