سنگاپوری چاول

Posted on at


 


اجزا ۔۔۔۔۔


چاول دو کپ



نوڈلز ایک کپ



سویا سوس دو کھانے کے چمچے



آئل دو سے تین کھانے کے چمچے


کالی مرچ پائوڈر ایک کھانے کا چمچہ


کیچپ ایک کھانے کا چمچہ



لال مرچ پائوڈر ایک کھانے کا چمچہ


نمک حسب ذائقہ


مایونیز دو کھانے کے چمچے


چلی گارلک سوس


ایک کھانے کا چمچہ


کالا زیرہ ایک چائے کا چمچہ


چکن ایک پائو



لہسن دو سے تین جوے


شملہ مرچ گاجر، مٹر اور ہری پیاز، حسب ضرورت۔



ترکیب ۔۔۔۔۔


نوڈلز ابال لیں اور تمام سبزیوں کو کیوبز کی شکل میں کاٹ کر ایک کھانے کے چمچے تیل میں ہلکا سا فرائی کرلیں۔ اس کے بعد چھوٹے چھوٹے ٹکڑوے کیا ہوا چکن سبزیوں میں شامل کریں اور فرائی کریں۔ پھر کالی مرچ پائوڈر، چلی گارلک سوس، مایونیز، لال مرچ پائوڑد، سویا سوس، نمک اور کیچپ شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور نیچے اتار لیں۔ اب چاول پکانے کے لئے ایک پین میں ایک کھانے کا چمچہ تیل شامل کریں۔


حسب ضرورت پانی ڈالیں اور چاول تیار کرلیں۔ اب سرونگ ڈش میں سب سے پہلے چاولوں کہ تہہ لگائیں، اس کے بعد سبزیوں اور چکن کا آمیزہ ڈالیں اور آخر میں ابلی ہوئی نوڈلز کی تہہ لگا دیں۔ تھوڑے سے تیل میں باریک کٹا ہو لہسن ڈال کر فرائی کرلیں اور اوپر سے اس کا بھگار لگا دیں۔ اب یہ ڈش تیار ہے اسے گرما گرم پیش کر دیں۔



About the author

160