اجزا ۔۔۔۔۔
گھی آدھا کپ
سوجی آدھا پائو
ہری الائچی چار عدد
لونگیں دو عدد
اورنج کا گودا آدھا کپ
پانی ایک گلاس
چینی ایک پائو
کشمش 50 گرام
بادام 50 گرام
لیموں کے چھلکے حسب ضرورت
اورنج فوڈ کلر چند قطرے
اورنج ایسنس دو تین قطرے
ترکیب ۔۔۔۔۔۔
پین میں گھی گرم کریں اور اس میں الائچیاں ڈال کر کڑ کڑالیں۔ پھر لونگیں ڈال کر سوجی شامل کریں اور اتنا بھونیں کہ خشبو آنے لگے اور رنگ تبدیل ہوجائے۔ اب ایک الگ پین میں ایک گلاس پانی، ایک کھانے کا چمچہ گھی، اورنج کا گودا، چینی، اورنج ایسنس اور اورنج فوڈ کلر شامل کریں اور پکائیں۔
جب تمام اجزا یک جان ہوجائیں اور پانی ابلنے لگے تو اس میں سوجی شامل کریں اور مسلسل چمچہ ہلاتے رہیں۔ جب حلوہ گاڑھا ہونے لگے تو اس میں کشمش، باریک کٹے ہوئے بادام اور اورنج کے چھلکے شامل کرکے مکس کریں اور اتارلیں۔ اب مزیدار اورنج حلوہ تیار ہے کھانے کے لئے پیش کریں۔