اجزا۔۔
فیتکنی پاستا 500 گرام
چکن بون لیس 200 گرام
زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
اوریگانو آدھا چائے کا چمچہ
کالی مرچ حسب پسند
یخنی ایک کپ
آٹا ایک چائے کا چمچہ
دودھ ایک کپ
کریم ایک کپ
چیڈر چیز 100 گرام
ترکیب۔۔۔۔۔
پانی گرم کرکے پاستا بوائل کرلیں چکن کو چھوٹے چھوٹے ٹکٹروں میں کاٹ لیں اب چکن کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں نمک کالی مرچ پاوڈراوریگانو زیتون کا تیل شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
ایک پین کو ہلکا گرم کرکے اس میں چکن فرائی کریں پھر اس میں یخنی اور آٹا شامل کریں اور جب چکن گل جائے تو اسے پیالے میں نکل لیں ایک دوسرے پین میں دودھ اور کریم ڈال کر پکائیں جب ابال آجائے تو اتر دیں۔
اور اس میں چیڈر چیز کرش کرکے شامل کریں اب چکن اور وائٹ سوس کو مکس کردیں پاستا سرونگ ڈش میں نکالیں اور اوپر سے وائٹ سوس ڈال دیں