فلم اینکس کا "سیاست نہیں صرف انٹرنیٹ" والا تصورایک انفرادی صارف کو کائنات کا مرکز بنا کر اسے اتنا طاقتور کر دیتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ آزادی اظہار اور اقتصادی خود مختاری حاصل کر سکتا ہے – اسی لئے ہم نے "ڈیش بورڈ" ڈیزائن کیا ہے تا کہ تمام دنیا سے لوگ سیکھ سکیں اور عظیم ترین عالمی خواب کو عملی جامہ پہنا سکیں–
ہر کلک اور ماؤس اور ( ماؤس کا کسی لنک پر سے گزرنا) سوشل میڈیا کا ایک سبق ہے ، اور ڈیش بورڈ سے جڑا ہوا ہر بلاگ فلم اینکس کے سوشل میڈیا نصاب کی طرف ایک قدم ہے، سوشل میڈیا پر ایک سادہ اور غیر مبہم اسباق کا ایک سلسلہ– فلم اینکس ڈیش بورڈ اففافی طلبہ اور ساری دنیا کے لکھاریوں کو سوشل میڈیا کا نصاب اور" فلم اینکس بز" کے پیچھے چھپے چھ راز سکھانے کی جانب پہلا قدم ہے – بلاگ کا یہ
سلسلہ اور کلاسیں نوجوان دماغ اور تخلیقی لوگوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا اور تراشا گیا ہے – افغانستان میں سکولوں کی تعمیر، انٹرنیٹ کلاس رومز کی فراہمی سے شروع ہوتی ہے تا کہ ہزاروں بچے خان اکیڈمی جیسے تعلیمی پلیٹ فارم تک پہنچ سکیں اور عالمی سطح پر تعلیم اور مالی سپورٹ سے ، اس سے بالا تر ہو کر کہ وہ دنیا میں کہاں پر ہیں ، فائدہ اٹھا سکیں – ایران گلفداں ، فلم اینکس کی تخلیقی ڈائریکٹر اور رائٹر ، رویا محبوب ، سٹاڈل کی CEO ، اور امریکہ ، اٹلی اور افغانستان میں ہماری ٹیمیں افغانستان کے تعلیمی نظام اور اقتصادیات کو سپورٹ کرنے کے لئے اس نصاب کو تشکیل دے رہے ہیں تا کہ 160000 افغانی بچے عالمی خواب تک رسائی حاصل کرسکیں –